"> ’زندگی کو لاحق خطرات‘ پر لبنان کے وزیراعظم سعد حریری کا سعودی عرب میں مستعفی ہونے کا اعلان | HamaraPedia.com window.dataLayer = window.dataLayer || []; function gtag(){dataLayer.push(arguments);} gtag('js', new Date()); gtag('config', 'UA-152948917-1');

’زندگی کو لاحق خطرات‘ پر لبنان کے وزیراعظم سعد حریری کا سعودی عرب میں مستعفی ہونے کا اعلان

لبنان کے وزیرِاعظم سعد حریری نے اپنی زندگی کو لاحق خطرات کی وجہ سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے ایران پر شدید تنقید کی ہے۔

سعد حریری نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں منعقدہ ایک نیوز کانفرنس میں اچانک مستعفی ہونے کا اعلان کر کے سب کو حیرت زدہ کر دیا۔

سعد حریری کے والد رفیق حریری سال دو ہزار پانچ میں ایک کام بم دھماکے میں ہلاک ہو گئے تھے

سعد حریری کے والد رفیق حریری سال دو ہزار پانچ میں ایک کار بم دھماکے میں ہلاک ہو گئے تھے اور اس کے بعد ملک میں شروع ہونے والے سیڈر انقلاب یا انقلاب دیار میں پرتشدد ہنگامے پھوٹ پڑے تھے۔

سعد حریری نے نیوز کانفرنس میں کہا’ ہم ایک ایسی صورتحال سے گذر رہے ہیں جیسی کہ رفیق حریری کے قتل سے پہلے تھی۔ میں نے اپنے قتل کی درپردہ کوششوں کو محسوس کیا ہے اور ان کی بنیاد شہید رفیق حریری کے وہ اصول اور انقلاب سیڈر کی اقدار ہیں جن پر میں یقین رکھتا ہوں۔ اور کیونکہ میں لبنان کے لوگوں کو مایوس نہیں کرنا چاہتا اور نہ ہی ایسی کوئی بات مجھے قابلِ قبول ہے جو ان اقدار کی نفی کرتی ہو اس لیے میں لبنانی حکومت سے مستعفیٰ ہونے کا اعلان کرتا ہوں۔ ‘

’ میں نے محسوس کر لیا ہے کہ میری زندگی کو ٹارگٹ کرنے کے لیے کیا پوشیدہ منصوبہ بنایا جا رہا ہے۔‘

سعد حریری نے نیوز کانفرنس میں ایران پر شدید تقنید کرتے ہوئے اس پر الزام عائد کیا کہ یہ کئی ممالک میں ‘خوف اور تباہی’ کا مظاہرہ کر رہا ہے۔

سعد حریری سال 2009 سے 2011 تک لبنان کے وزیراعظم رہے تھے جبکہ گذشتہ برس نومبر میں بھی انھوں نے وزیراعظم کا عہدہ سنبھالا تھا۔

سعد حریری نے اس کے ساتھ ایران کی حمایت یافتہ عسکری تنظیم حزب اللہ کو تنقید کا نشانہ بنایا جس کی لبنان میں اچھی خاصی طاقت ہے۔

خیال رہے کہ سعد حریری نے حالیہ دنوں ایران مخالف سعودی عرب کے متعدد دورے کیے ہیں۔

 

You may also like...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.