Category: Strange News

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر لاہور سے مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما اور وکیل سید ناصر عباس شیرازی کو اغوا کر لیا گیا ہے۔ مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق ایڈووکیٹ سید ناصر عباس شیرازی کو لاہور کے علاقے واپڈا ٹاؤن سے بدھ کی شب اغوا کیا گیا۔ ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ یہ واقعہ رات نو بجے اس وقت پیش آیا جب سید ناصر عباس شیرازی اپنے اہل خانہ کے ہمراہ واپڈا ٹاؤن مارکیٹ میں موجود تھے۔ ’ایک ایلیٹ فورس کی گاڑی میں وردی اور سادہ لباس میں چند لوگ آئے اور اسلحے کے زور پر انھیں اپنے ساتھ گاڑی میں بیٹھا کر لے گئے۔‘ انھوں نے الزام لگایا کہ ناصر عباس کو وزیراعلی شہباز شریف اور وزیر قانون رانا ثنا اللہ کی ایما پر اٹھایا گیا ہے۔ تاہم لاہور پولیس کا کہنا ہے کہ ناصر عباس کو انھوں نے حراست میں نہیں لیا اور اس معاملے کی تفتیش اغوا کے ایک کیس کے طور پر کی جا رہی ہے۔ ایس پی صدر رضوان عمر گوندل نے بی بی سی اردو کے عمر دراز ننگیانہ کو بتایا کہ ناصر عباس شیرازی کو لے جانے والے پولیس اہلکار نہیں تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ لاہور پولیس اسے ایک اغوا کا واقعہ سمجھ رہی ہے۔ ’ہم سی سی ٹی وی فوٹیج اور دیگر دستیاب شواہد کی بنیاد پر تفتیش کر رہے ہیں اور اس سلسلے میں تمام دستیاب ذرائع استعمال کیے جا رہے ہیں۔‘ مجلس وحدتِ مسلمین کے مرکزی رہنما ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ مغوی رہنما نے صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں ایک آئینی پٹیشن دائر کر رکھی ہے جس کی سماعت دو رکنی بینچ کر رہا ہے۔

مجلس وحدت مسلمین کے رہنما ناصر عباس لاہور سے اغوا، الزام رانا ثنا اللہ پر

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر لاہور سے مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما اور وکیل سید ناصر عباس شیرازی کو اغوا کر لیا گیا ہے۔ مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے جاری ہونے...

سی آئی اے نے اسامہ بن لادن کے مکان سے ملنے والی مزید دستاویزات جاری کر دیں

سی آئی اے نے اسامہ بن لادن کے مکان سے ملنے والی مزید دستاویزات جاری کر دیں

امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے نے مئی 2011 میں القاعدہ کے رہنما اسامہ بن لادن کے خلاف کے آپریشن کے دوران اُن کے کمپیوٹر سے ملنے والی ساڑھے چار لاکھ سے زائد دستاویزات،...

Malaysia

ملائیشیا :آبی چیونٹیوں کی ذہانت

کیڈا، ملائیشیا….  کہتے ہیں کہ چیونٹیاں بیحد پرعزم ہوتی ہیں او رکام بڑا ہو یا چھوٹا انکے پائے استقلال میں کبھی کوئی لغزش پیدا نہیں ہوتی۔ انہیں دیوار پر چڑھنا ہو یا شاخوںپر دوڑنا...

روسی ماڈل کیٹ واک کے دوران چل بسیں

روسی ماڈل کیٹ واک کے دوران چل بسیں

روس سے تعلق رکھنے والی جواں سال ماڈل چین میں کیٹ واک کے دوران چل بسیںکر گئیں۔ افسوسناک واقعہ شنگھائی میں منعقد ہونے والے فیشن شو کے دوران پیش آیا جب روسی ماڈل ولادا...

Masjid

جعلی چیک پر دینے انوکھی سزا:مجرم نماز جمعہ کے انتظامات کرے گا

کراچی ? 30اکتوبر،2017) کراچی کی مقامی عدالت کے جج نے ایک اور انوکھی سزا سناتے ہوئے مجرم کو مسجد میں نماز جمعہ کے انتظامات کا حکم دے دیا ہے۔ کراچی میں جوڈیشیل مجسٹریٹ ایسٹ نے ،جعلی...

جنوبی افریقہ کے دارالحکومت کیپ ٹاون میں تئیسواں سالانہ پتنگ میلہ

جنوبی افریقہ کے دارالحکومت کیپ ٹاون میں تئیسواں سالانہ پتنگ میلہ

جنوبی افریقہ کے دارلحکومت کیپ ٹاون میں تئیسویں سالانہ پتنگ میلے کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف ممالک سے درجنوں پتنگ بازوں نے شرکت کی۔ کیپ ٹاون میں دو روزہ پتنگ میلےکے دوران...