2سر والا چیتا توجہ کا مرکز

مشہور وائلڈ لائف فوٹو گرافر ڈان گلاٹی کئی ماہ سے مسائی مارا وائلڈ لائف پارک میں اپنے پیشے کی ضروریات پوری کرنے کی غرض سے مختلف جانوروں کی تصاویر اتارنے میں مصروف تھے۔ وہ یہ نئی تصاویر اس عنوان کے تحت اتار رہے تھے کہ وحشی اور خطرناک جانور کس طرح نقل مکانی کرتے ہیں ۔ ابھی وہ کسی سیریز کی چند تصاویر ہی اتار پائے تھے کہ انہیں شیروں او ر چیتوں کا انوکھا گروپ نظر آیا۔

2سر والا چیتا توجہ کا مرکز

یہ جانور اپنی تمام وحشت اور حیوانیت کے باوجود بڑے سلجھے ہوئے لگ رہے تھے اور جب انہوں نے انکی تصاویر اتارنے کی کوشش کی تب بھی انہیں کوئی خاص اعتراض نہیں ہوا اور وہ اس سے قدم ملا کر چلنے لگے۔ اسی دوران ایک ایسا چیتا سامنے آگیا جس کے 2سر ہیں ورنہ باقی سب جانور قدرتی حالت میں نظرآئے۔ واضح ہو کہ فوٹو گرافی کی دنیا میں بھی اس قسم کے جانوروں کو نایاب اور کمیاب سمجھا جاتا ہے۔ اسی لئے دنیا اس چیتے کی تصویر حیرت اور دلچسپی سے دیکھ رہی ہے۔ گلاٹی کا کہناہے کہ انہوں نے 2سروں والے اس چیتے کو ایک دوسرے کے ساتھ قدم ملا کر چلتے دیکھا اور انکی تصاویر اتار لیں۔ انکا کہناہے کہ شیروں اور چیتوں وغیرہ کی تصاویر اتارنا انہیں بیحد اچھا لگتا ہے اور جب کوئی اچھی تصویر ہاتھ آتی ہے تو ساری تھکن دور ہوجاتی ہے۔2سروں والے چیتے کا تعلق مسائی مارا پارک میں موجود اس قسم کے 5چیتو ںکے گروپ سے ہے۔ جسے دیکھنے کیلئے خلقت ٹوٹ پڑتی ہے تاہم سب سے زیادہ لوگ اسی 2سر والے چیتے کو دیکھتے ہیں۔

You may also like...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.