"> ہاکی ورلڈ الیون کی ٹیم دسمبر میں پاکستان کا دورہ کرے گی | HamaraPedia.com

ہاکی ورلڈ الیون کی ٹیم دسمبر میں پاکستان کا دورہ کرے گی

لاہور: (15 اکتوبر 2017) ہاکی ورلڈ الیون کی ٹیم دسمبر میں پاکستان کا دورہ کرے گی، مہمان ٹیم تین سے سات ستمبر تک تین میچ کھیلے گی۔

ہاکی ورلڈ الیون کے دورہ پاکستان کا شیڈول طے پاگیا، پاکستان ہاکی فیڈریشن کےسیکریٹری اولمپئن شہباز سینئر کے مطابق مہمان ٹیم تین سے سات دسمبر تک تین میچز کھیلے گی۔ اولمپئن شہباز سینئر کے مطابق وفاقی وزارت داخلہ نے ایونٹ کے انعقاد کی اجازت دے دی ہے۔ ورلڈ الیون میں کئی ممالک کے معروف ہاکی کھلاڑی شامل ہوں گے۔

Hockey-2 (1)

پی ایس ایل طرز پر پاکستان ہاکی لیگ آئندہ سال پچیس اپریل سے شروع ہوگی،اس ایونٹ کے میچز لاہور، گوجرہ اور فیصل آباد میں منعقد کرائے جائیں گے جب کہ لیگ کا فائنل میچ کراچی میں کھیلا جائے گا۔

You may also like...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.