کراچی فٹبال ٹورنامنٹ میں لیاری کی خواتین کھلاڑیوں کی عمدہ کارکردگی

کراچی فٹبال ٹورنامنٹ میں لیاری کی خواتین کھلاڑیوں کی عمدہ کارکردگی

کراچی میں فٹبال سے جنون کی حد تک شوق رکھنے کی وجہ سے منی برازیل کہلائے جانے والے علاقے لیاری کی خواتین اس کھیل کو فروغ دینے کیلئے میدان میں آگئیں۔

کراچی کیمپ سے فٹبال ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے میچز میں لیاری کی خواتین کھلاڑیوں کی بڑی تعداد نے حصہ لیا اور عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

ٹورنامنٹ کا فائنل مقابلہ جعفر کلب اور ایم ایل او کلب کے درمیان ہوا جس میں پینلٹی ککس پر ایم ایل او کلب نے کامیابی حاصل کی۔

کھیل میں حصہ لینے والی خواتین کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ فٹبال کھیل میں لیاری کے لڑکے ہی آگے نہیں بلکہ لڑکیاں بھی اس میں بہترین کارکردگی دکھا رہی ہیں، اب لیاری کی لڑکیوں پر کوئی دباؤ نہیں۔

خواتین کھلاڑیوں کی ٹیچر اور ایونٹ آرگنائزر ماہین بلوچ نے کہا کہ جب تک ہم بچیوں کو سرگرمیوں کے مواقع فراہم نہیں کریں گے، ان کے ٹیلنٹ کو سامنے نہیں لائیں گے تب تک ہم آگے نہیں بڑھ سکیں گے۔

ٹورنامنٹ میں خیبرپختونخوا (کے پی کے) سے تعلق رکھنے والی کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ انہیں اہل خانہ کی جانب سے مکمل تعاون حاصل ہے اور وہ چاہتی ہیں کہ دیگر والدین بھی اپنی بچیوں کو کھیلوں کی سرگرمیوں کی اجازت دیں کیونکہ جب کھلاڑی زیادہ ہوں گے تو کھیل اچھا ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ خواتین کے لیے بھی فٹبال ٹورنامنٹس زیادہ سے زیادہ منعقد کیے جانے چاہئیں۔

ٹورنامنٹ کے فائنل میں خاتون پولیس افسر غزالہ نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی اور کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔

You may also like...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.