پی ایس ایل کے 4 میچز کراچی میں کروانے کا فیصلہ

کراچی (18 اکتوبر 2017) چئیرمین پی سی بی نجم سیٹھی وزیراعلیٰ ہائوس پہنچے جہاں ان کی ملاقات وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ سے ہوئی۔ ملاقات میں پی ایس ایل 2018 کے 4 میچز کراچی میں کروانے پر اتفاق ہوگیا۔ وزیراعلی سندھ کا کہنا تھا کہ کراچی میں انٹرنیشنل کرکٹ شروع کی جائے۔ کراچی پرامن شہر ہے اور کراچی کے شہریوں کا بھی حق ہے کہ وہ انٹرنیشنل کرکٹ دیکھیں۔

Najam-Setthi

وزیر اعلیٰ سندھ نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ سے کہا کہ نیشنل اسٹیڈیم کو بحال کرنے کے لئے کام کر رہے ہیں۔ اگر آپ چاہیں گے تو ائرپورٹ سے ٹیم کے ہمراہ ہوٹل تک میں خود آؤں گا۔ مراد علی شاہ نے نجم سیٹھی کو سیکیورٹی کے حوالے سے یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ہم آپ کو مکمل سیکیورٹی فراہم کر رہے ہیں اورجو سیکیورٹی کے معیار آپ کے ہیں سندھ حکومت اس قسم کی سیکیورٹی فراہم کرے گی۔

ترجمان سی ایم ہاؤس کے مطابق فروری 2018 میں پی ایس ایل کے 4 میچز کراچی میں کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے وزیراعلی نے پی سی بی کے سیکیورٹی انچارج اور آئی جی سندھ کی ملاقات طے کروا دی ہے جس کے بعد سیکیورٹی انچارج کرنل اعظم کی آج ہی آئی جی پولیس سے ملاقات ہوگی۔

اس سے قبل میڈیا سے بات کرتے ہوئے چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی کا کراچی ائیرپورٹ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کراچی میں بھی انٹرنیشنل مقابلوں کے خواہاں ہیں۔ کراچی میں سیکیورٹی معاملات پر سندھ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے بات کریں گے۔

نجم سیٹھی نے کہا سری لنکن کرکٹ ٹیم کا پاکستان آنا خوش آئند ہے۔ پاک لنکا ٹی ٹوئنٹی میچ والے دن ایشن کرکٹ کونسل کا اجلاس بھی ہوگا اور ایشن کرکٹ کونسل کے اجلاس میں بھارت شرکت نہیں کرے گا۔

You may also like...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.