پیپلزپارٹی نے لندن سے بھیجے جانے والے مفاہمت کے پیغامات کو مسترد کردیا

لاہور: (20 اکتوبر 2017) سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ لندن سے ہمیں مفاہمت کے پیغامات بھیجے جارہے ہیں لیکن پیپلز پارٹی نے ان پیغامات کو مسترد کردیا ہے۔

بلاول ہاؤس لاہور میں سابق صدر آصف علی زرداری کی زیر صدارت منشور کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں چیئرمین منشور کمیٹی سینیٹر سلیم مانڈوی والا، سید نیئر حسین بخاری، سینیٹر شیری رحمان، میاں منظور وٹو، چوہدری لطیف اکبر، خونزادہ چٹان اور ڈاکٹر نفیسہ شاہ سمیت دیگر اہم سینئر رہنماؤں نے شرکت کی۔

zardari3

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ کہ روٹی، کپڑا اور مکان انسان کی بنیادی ضروریات ہیں اس لیے پاکستان پیپلزپارٹی کی ترجیح رہی ہے کہ عوام کیلئے روزگار کے وسائل پیدا کئے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ قائدعوام ذوالفقار علی بھٹو نے پہلی مرتبہ ملک کے ہر شہری کو پاسپورٹ بنانے کا حق دیا۔  آج لاکھوں پاکستانی بیرون ملک مقیم ہیں، وہ خوشحال ہیں اور پاکستان کو زرمبادلہ بھیج کر ملک کی معیشت کر مضبوط کر رہے ہیں۔

آصف علی زرداری نے مزید کہا کہ تعلیم، صحت اور امن پاکستان پیپلزپارٹی کی بنیادی ترجیح ہے۔ پاکستان پیپلزپارٹی شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی سوچ اور فلسفے کے عین مطابق ملک کو فلاحی ریاست بنانا چاہتی ہے۔ ایسا ملک جہاں انصاف اور ایسی ریاست جہاں عوام کو ترقی کرنے اور آگے بڑھنے کا مکمل حق حاصل ہو۔

You may also like...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.