پاکستان کے پاس بیرونی ادائیگیوں کیلئے وسائل دستیاب ہیں، اسحاق ڈار

اسلام آباد: (19 اکتوبر 2017) وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بیرونی ادائیگیوں کیلئے پاکستان کے پاس مناسب وسائل دستیاب ہیں۔ گورنر اسٹیٹ بینک اور سیکریٹری خزانہ نے اسحاق ڈار کو عالمی بینک اور آئی ایم ایف کے سالانہ اجلاسوں کی رپورٹ پیش کر دی۔

گورنر اسٹیٹ بینک طارق باجوہ اور سیکرٹری خزانہ شاہد محمود نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی اور آئی ایم ایف اور عالمی بینک کے سالانہ اجلاسوں کے بارے میں بریفنگ دی۔ وزیر خزانہ کو بتایا گیا کہ آئی ایم ایف اور عالمی بینک کو پاکستانی معیشت کے مثبت پہلووں بارے آگاہ کر دیا گیا۔ انہیں بتایا گیا کہ حکومت کی ساری توجہ چار سالہ معاشی استحکام برقرار رکھنے پر ہے۔کرنٹ اکاونٹ خسارے پر بھی جلد قابو پا لیا جائے گا۔

ishaq-dar-3

عالمی مالیاتی اداروں کو برآمدات میں اضافے کیلئے وزیراعظم کے برآمدی پیکیج پر بھی بریفنگ دی گئی۔ انہیں بتایا گیا کہ درآمدات کے بارے میں بھی پالیسی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ وزیر خزانہ نے پاکستانی وفد کی عالمی اداروں کے سالانہ اجلاسوں میں شرکت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اسحاق ڈار نے کہ کہا حکومت پائیدار معاشی ترقی و استحکام کیلئے کوشاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بیرونی مالی ضروریات مستحکم ہیں اور  بیرونی ادائگییوں کیلئے مناسب وسائل دستیاب ہونے کی توقع ہے۔ مالی سال کے پہلی سہہ ماہی میں مالیاتی کارکردگی تسلی بخش رہی۔

You may also like...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.