پاکستان میں ملنےوالی محبتوں کوکبھی نہیں بھولیں گے،سری لنکن کپتان

لاہور: (30 اکتوبر 2017) سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے کے بعد پاکستانی کپتان سرفراز احمدنےکہا ہےکہ بہت جلد ٹیسٹ اور ون ڈے سیریزکھیلنے بھی ٹیمیں پاکستان آئیں گی۔ادھرسری لنکن کپتان تھساراپریرانےکہاکہ وہ پاکستان میں ملنےوالی محبتوں کوکبھی نہیں بھولیں گے۔

پاکستان میں ملنےوالی محبتوں کوکبھی نہیں بھولیں گے،سری لنکن کپتان

تیسرے میچ کی اختتامی تقریب میں رمیز راجہ سے گفتگو کرتے ہوئے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ ہوم کراؤڈ کے سامنے جیتنے کا اپنا ہی مزہ ہے۔ اسٹیڈیم میں آنے والوں نے دونوں ٹیموں کو سپورٹ کیا۔ فاتح کپتان کا کہنا تھا کہ اس کامیاب میچ کے بعد مزید کرکٹ کی راہ کھلے گی اور امید ہے بہت جلد کئی ٹیمیں یہاں ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کھیلنے بھی آئیں گی۔

سری لنکن قائد تھسارا پریرا نے کہا کہ پاکستان جیسے بہترین بولنگ اٹیک کے سامنے کھیلنا آسان نہیں تھا۔ بیٹنگ خامیوں پر قابو پانے کے لیئے محنت کرنا ہوگی۔ پاکستانیوں کا شکریہ جنہوں نے اچھے طریقے سے میزبانی کی۔

مین آف دی میچ اور مین آف دی سیریز کا اعزاز حاصل کرنے والے شعیب ملک کا کہنا تھا کہ ہوم کراؤڈ کے سامنے کھیلنا ہمیشہ ہی بہترین ہوتا ہے اور کئی سال سے ہماری ٹیم اس سے محروم تھی۔

You may also like...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.