پاکستان اور ایف اے ٹی ایف کے مابین مذاکرات آج سے ہونگے

پاکستان اور ایف اے ٹی ایف کے مابین مذاکرات آج سے ہونگے

پاکستان اور ایف اے ٹی ایف کے مابین تین روزہ مذاکرات کا دور آج سے شروع ہوگا۔ وفد اینٹی منی لانڈرنگ کی روک تھام کیلئے پاکستانی اقدامات کا جائزہ لینے کے ساتھ وزارت خزانہ ، داخلہ، خارجہ، ایف آئی اے اور نیکٹا حکام سے ملاقاتیں کرے گا۔

دونوں کے درمیان مذاکرات 26 سے 28 مارچ کو اسلام آباد میں ہوں گے۔ گروپ کو مطمئن کرنے کی صورت میں پاکستان کے لئے ایک نئے ایکشن پلان سے گزرنا پڑ سکتا ہے۔

پاکستانی حکام وفد کو منی لانڈرنگ کی روک تھام سے متعلق اقدامات کے حوالے سے بریفنگ دیں گے۔ پاکستان اور ایف اے ٹی ایف حکام کے درمیان مذاکرات بدھ تک جاری  رہیں گے۔ وفد اپنی رپورٹ ایف اے ٹی ایف کے جائزہ اجلاس میں پیش کرے گا۔ پاکستان کی جانب سے موبائل فون اور پاکستان پوسٹ کی ترسیلات کے ریکارڈ سے متعلق بھی بریفنگ مذاکرات کا حصہ ہوگی

You may also like...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.