پاکستانی فلمیں دنیا میں شناخت بنائینگی، زیبا بختیار

لالی  وڈاداکارہ و ہدایتکارہ زیبا بختیار نے نئی فلم پر کام شروع کر دیا۔ زیبا بختیار کا کہنا ہے کہ آنیوالے وقت میں پاکستانی فلمیں پوری دنیا میں اپنی شناخت بنائینگی۔ ہمارے ملک میں نوجوان فلم میکر اور ہنر مند جس اندازسے محنت کر رہے ہیں وہ رائگاں نہیں جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ عید پر ریلیز ہونیوالی فلموں نے کامیابیاں

پاکستانی فلمیں دنیا میں شناخت بنائینگی، زیبا بختیار

سمیٹ کر فنکاروں اورفلمسازوں کی حوصلہ افزائی کی۔ میری خواہش  ہے کہ آنیوالی فلموں کو بھی کامیابی ملے تاکہ مزید لوگ فلم انڈسٹری کی ترقی کے سفر میں شامل ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اب ڈرامے اور فلمیں ملکی سطح پر ہی نہیں بیرون ملک میں بھی زر مبادلہ کمانے کا ذریعہ بن رہے ہیں جو فلمسازی کے عمل کو استحکام دینے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔

You may also like...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.