ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان کے امکانات معدوم ہونے لگے

لاہور (3 نومبر 2017) ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان کے امکانات معدوم ہونے لگے ہیں۔ پی سی بی کو تاحال ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کے جواب کا انتظار ہے۔

ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان کے امکانات معدوم ہونے لگے

ذرائع کے مطابق ویسٹ انڈیز کا دورہ پاکستان تاحال فائنل نہ ہوسکا۔ دورہ پاکستان کیلئے کیربین کھلاڑیوں نے سیکیورٹی خدشات کا اظہار کیا ہے۔

ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کو پلیرز ایسوسی ایشن کی جانب سے دورہ پاکستان پر شدید تحفظات کا سامنا ہے۔ کھلاڑیوں کو منانے کیلئے کیربین بورڈ نے سری لنکا اور ورلڈ الیون سریز کی رپورٹ کا جائزہ لینا شروع کردیا ہے۔

دورہ نیوزی لینڈ کے باعث ویسٹ انڈیز کی ٹیم منجمنٹ بھی بی لیول کی دستیاب ہوگی۔ پی سی بی نے سیریز کے لیے بیس سے چھبیس نومبر تک مجوزہ تاریخیں طے کررکھی ہیں۔

You may also like...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.