وفاقی کابینہ کا اجلاس آج وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا

اسلام آباد: (25اکتوبر 2017) وفاقی کابینہ کا اجلاس آج وزیراعظم کی زیر صدارت ہوگا، جس میں کابینہ کو امریکی وزیر خارجہ کے دورہ پاکستان سے متعلق آگاہ کرنے سمیت ملک کی سیاسی اور معاشی صورت حال پر بھی بات چیت کی جائے گی ۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج شام وزیر اعظم ہاؤس میں ہوگا، کابینہ کے اجلاس میں وزیر اعظم ارکان کو امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن کے گزشتہ روز کے دورہ پاکستان کی تفصیلات سے آگاہ کریں گے ۔

وفاقی کابینہ کا اجلاس آج وزیراعظم ہاؤس میں ہوگاjpg

اجلاس میں وزیر اعظم کابینہ کو امریکی وفد سے ہونے والی بات چیت اور خارجہ پالیسی سے متعلق اعتماد میں لیں گے، ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ اہم معاشی اور انتظامی امور پر مبنی گیارہ نکاتی ایجنڈے پر غور کرے گی ۔

اس سے قبل انیس اکتوبر کو ہونے والے اجلاس میں وفاقی کابینہ نے کرم ایجنسی اور کوئٹہ میں دہشتگردی کے واقعات کی شدید مذمت کی ، اجلاس میں شہدا کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی جبکہ لائن آف کنٹرول پر بھارتی فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونیوالے افراد کی جلد صحیتابی کیلئے بھی دعا کی گئی تھی۔

You may also like...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.