"> وزیراعظم نوجوانوں کی امیدوں کا محور ہیں، معاون خصوصی | HamaraPedia.com

وزیراعظم نوجوانوں کی امیدوں کا محور ہیں، معاون خصوصی

تفصیلات کے مطابق اپنے سلسلہ وار ٹوئٹ میں وزیراعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ مسائل اور محرومیوں کے شکار سندھ کیلئے وزیر اعظم عمران خان خوشخبری بن کر کراچی کا دورہ کر رہے ہیں، وہ سندھ کے نوجوانوں کو مایوسیوں سے نجات دلانے کیلئے کامیاب جوان پروگرام کے تحت چیک تقسیم کریں گے، یہ پروگرام سندھی نوجوانوں کے خوابوں کی تعبیر کی جانب اہم قدم ثابت ہو گا، نوجوان ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں، انہیں با اختیار بنانا وزیر اعظم عمران خان کا وژن ہے۔معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کیلئے زندگی میں آگے بڑھنے کے مواقع پیدا کرنے، ترقی کے عمل میں حصہ دار بنانے اور معاشی پہیے کو تیز کرنے کیلئے یہ اقدامات نا گزیر ہیں۔وزیر اعظم عمران خان کو نوجوانوں کی امید قرار دیتے ہوئے فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ آسان قرضوں کی فراہمی اور مالی معاونت انہیں کاروبار کرنے اور با اختیار بنانے کی جانب اہم سنگ میل ثابت ہو گا، سندھ کے نوجوانوں کی ترقی وفاق ِپاکستان کو مضبوط بنانے کے مترادف ہے، وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں عوام کی خوشحالی و ترقی کے ایجنڈے کو پوری قوت سے آگے بڑھائیں گے۔

اس موقع پر اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ جمہوری اختلاف کو سازش کا رنگ دینے والے سیاسی مخالفین کیلئے اطلاع ہے کہ حکومت اپنے اتحادیوں کی حمایت کے ساتھ نہ صرف مستحکم ہے بلکہ جمہوری اختلاف کو جمہوری انداز میں سلجھا لیا گیا ہے۔

You may also like...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.