وزیراعظم عمران خان 30مارچ کو لاہور سے کراچی جانے والی نان سٹاپ ٹرین کا افتتاح کریں گے

وزیراعظم عمران خان 30مارچ کو لاہور سے کراچی جانے والی نان سٹاپ ٹرین کا افتتاح کریں گے

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان 30مارچ لاہور ریلوے اسٹیشن پر لاہور سے کراچی جانے والی نان سٹاپ ٹرین کا افتتاح کریں گے اور ایوان وزیراعلی میں مختلف اہم شخصیات سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان 30مارچ کو ایک روزہ دورہ پر لاہور آئیں گے ، جہاں وہ سہہ پہر 3بجے لاہور ریلوے اسٹیشن پر لاہور سے کراچی جانے والی نان سٹاپ ٹرین کا افتتاح کریں گے۔

دورے میں وزیراعظم عمران خان وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار اور گورنر پنجاب سے ون آن ون ملاقاتیں بھی کریں گے، وزیراعلی پنجاب انتظامی امور سے متعلق صورتحال اور کیے جانے والے اقدامات پر وزیراعظم کو بریفنگ دیں گے۔

وزیراعظم صوبائی کابینہ سے انکے محکموں سے متعلق بریفنگ اور کارکردگی کا جائزہ بھی لیں گے اور ایوان وزیراعلی میں مختلف اہم شخصیات سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

یاد رہے 9 مارچ کو دورہ لاہور میں وزیرِاعظم پاکستان عمران خان کو صوبہ پنجاب کے شہر لاہور میں مزید پناہ گاہوں کے قیام سے متعلق بریفنگ دی گئی تھی کہ لاہور میں 5 پناہ گاہوں کے قیام پر کام جاری ہے، ہ 3 پناہ گاہیں اپریل میں جب کہ 2 مئی کے مہینے میں پایہ تکمیل کو پہنچ جائیں گے۔

گرانی مخیر حضرات پر مشتمل گورننگ بورڈ کرے گا، بریفنگ کے دوران تجویز دی گئی کہ مخیر حضرات پر مشتمل گورننگ بورڈ کی جانب سے پناہ گاہ میں قیام و طعام میں تعاون بھی کیا جا سکتا ہے۔

وزیرِ اعظم عمران خان نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ بے گھر افراد کے لیے پناہ گاہوں میں اضافہ کیا جائے، اور پناہ گاہوں کے قیام کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں۔

You may also like...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.