نوازشریف کو آج شریف میڈیکل سٹی اسپتال منتقل کیا جائے گا

نوازشریف کو آج شریف میڈیکل سٹی اسپتال منتقل کیا جائے گا

لاہور: سابق وزیراعظم نوازشریف کو آج شریف میڈیکل سٹی اسپتال منتقل کیا جائے گا جہاں 7 رکنی میڈیکل ٹیم نوازشریف کا طبی معائنہ کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کو اب سے کچھ دیر بعد شریف میڈیکل اسپتال منتقل کیا جائے گا، نواز شریف کے لیے ایک وارڈ مکمل طورپرخالی کرا لیا گیا۔

سابق وزیراعظم نوازشریف کے وارڈ میں غیرمتعلقہ شخص کو جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

شریف میڈیکل سٹی اسپتال میں 7 رکنی میڈیکل ٹیم مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کا طبی معائنہ اور خون کے نمونے حاصل کرے گی۔

نوازشریف کی حتمی رپورٹ آنے کے بعد لندن میں ان کے معالج ڈاکٹرلارنس سے رابطہ کیا جائے گا اور ان سے علاج کے حوالے سے مشاورت بھی کی جائے گی۔

یاد رہے کہ دو روز قبل سپریم کورٹ آف پاکستان نے نوازشریف کو 6 ہفتوں کے لیے طبی بنیادوں پرضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا تھا تاہم وہ ان کے بیرون ملک سفر کرنے پرپابندی ہے۔

مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں احتساب عدالت کی جانب سے سنائی گئی سات سال قید کی سزا کاٹ رہے تھے، انہیں 24 دسمبر 2018 کو گرفتار کرکے جیل بھیجا گیا تھا۔

You may also like...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.