"> ماسکو کے مسافر طیارے میں آگ لگنے سے کم سے کم 41 ہلاک | HamaraPedia.com

ماسکو کے مسافر طیارے میں آگ لگنے سے کم سے کم 41 ہلاک

World News

روس کے دارالحکومت ماسکو کے شیرمیٹیوووا ہوائی اڈے پر مسافر بردار طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کے بعد آتشزدگی کے نتیجے میں کم سے کم 41 افراد ہلاک ہو گئے۔

سوشل میڈیا پر دکھائی جانے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مسافروں نے آئرفلوٹ نامی جلتے جہاز سے نکلنے اور بھاگنے کے لیے ہنگامی راستے سے نکلنے والی سلائیڈز کا استعمال کیا۔

روس کے میڈیا کے مطابق مرنے والوں میں دو بچے اور فلائٹ اٹينڈینٹ بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

’طیارے نے گرنے سے پہلے لگاتار غوطے کھائے‘

5 مہینوں میں دوسرا حادثہ، بوئنگ کو سخت سوالات کا سامنا

روس: مسافر بردار طیارہ گر کر تباہ، 71 افراد ہلاک

World News

World News

اطلاعات کے مطابق طیارے میں 78 مسافر سوار تھے۔

ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ طیارے میں آگ کیسے لگی اور اسے ہنگامی لینڈنگ کیوں کرنا پڑی۔

انٹرفیکس نیوز ایجنسی کے مطابق جہاز کے عملے نے ماسکو کے شیرمیٹیوو ہوائی اڈے سے روانگی کے تھوڑی ہی دیر بعد سخت خطرے کے سگنلز جاری کیے۔

اطلاعات کے مطابق مسافر طیارہ ہنگامی لینڈنگ کی پہلی کوشش میں ناکام رہا۔

ٹریکنگ کی ویب سائٹ فلائیٹ رڈار 24 سے حاصل ہونے والے ڈیٹا نے مسافر طیارے کے اڑان بھرنے کے 30 منٹ بعد اس کے ہنگامی لینڈنگ کرنے کی تصدیق کی ہے۔

روس کے قومی کیریئر ایرروفلوٹ نے کہا ہے کہ ہوائی جہاز کو ’تکنیکی وجوہات‘ کی بنا پر واپس آنے پر مجبور کیا گیا لیکن اس کی وضاحت نہیں دی گئی۔

World News

میخیل سوچینکو نامی ایک مسافر نے دعویٰ کیا ہے کہ جب جہاز میں آگ لگی تو وہ اس میں موجود تھے تاہم وہ جہاز سے باہر چھلانگ لگانے میں کامیاب رہے۔

انھوں نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں مسافروں کو جلتے ہوئے جہاز سے بھاگتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

میخیل سوچینکو نے پوسٹ کی ’میں بالکل ٹھیک اور زندہ ہوں۔‘

بلغاریہ کے سابق یورو ویژن مقابلے کے حریف کرسٹن کوسٹوف نے سوشل میڈیا پر اس واقعے کا مشاہدہ کرنے کے بارے میں پوسٹ کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا ہوائی اڈے پر موجود افراد نے مسافر طیارے کو جلتا ہوا دیکھا جبکہ دیگر پروازیں بھی اڑان نہیں بھر سکیں۔

You may also like...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.