عوام کی توقعات پر ہمیشہ پورا اتریں گے، عوام ہماری حقیقی طاقت ہیں، آرمی چیف

عوام کی توقعات پر ہمیشہ پورا اتریں گے، عوام ہماری حقیقی طاقت ہیں، آرمی چیف

اولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ عوام کی توقعات پر ہمیشہ پورا اتریں گے، پاکستانی عوام ہماری حقیقی طاقت ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سدرن کمانڈ ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا، آرمی چیف کو نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد سے آگاہ کیا گیا، خوشحال بلوچستان پروگرام کے تحت سماجی، اقتصادی منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔

پاک فوج نے داخلی خطرات ختم کرنے کے لیے بھرپور کردار ادا کیا

آرمی چیف

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے اسکول آف انفینٹری کوئٹہ کا بھی دورہ کیا، جنرل قمر جاوید باجوہ کو سیکیورٹی صورت حال، آپریشن ردالفساد پر بھی بریفنگ دی گئی۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاک فوج سرحدوں پر موثر انداز میں کردار ادا کررہی ہے، دہشت گردی، انتہا پسندی کے خلاف قوم نے بھرپور تعاون کیا۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا مستقبل ہے، صوبائی حکومت، بلوچ عوام سے بہتر مستقبل کے لیے تعاون کریں گے۔

آرمی چیف نے کہا کہ سماجی، اقتصادی اشاریے، سیکیورٹی صورت حال بہتر ہوئی ہے، پاک فوج نے داخلی خطرات ختم کرنے کے لیے بھرپور کردار ادا کیا ہے۔

You may also like...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.