سندھ حکومت کا 4 اپریل کو عام تعطیل کا اعلان

سندھ حکومت کا 4 اپریل کو عام تعطیل کا اعلان

کراچی: سندھ حکومت نے 4 اپریل کو بانی پاکستان پیپلزپارٹی ذوالفقار علی بھٹو کی 40 ویں برسی کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کردیا۔

سندھ حکومت کے نوٹیفکیشن کے مطابق ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر صوبائی حکومت کے تحت چلنے والے تمام ادارے بند رہیں گے۔ 

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ صوبائی حکومت کے ماتحت چلنے والی خودمختار و نیم خود مختار ادارے، کارپوریشنز اور لوکل کونسلز کے دفاتر بند رہیں گے۔ 

بانی پیپلزپارٹی کی برسی کے موقع پر گڑھی خدا بخش میں تعزیتی جلسہ منعقد کیا جائے گا جس میں پورے ملک سے جیالے شرکت کریں گے اور جلسہ عام سے پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا خطاب متوقع ہے۔

You may also like...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.