سری لنکا سے ون ڈے سیریز: قومی ٹیم کے 9 کھلاڑی دبئی روانہ

[urdu]

لاہور: (7 اکتوبر 2017)سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز کھیلنے کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کے نو کھلاڑی دبئی روانہ ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق قومی ون ڈے اسکواڈ کے کھلاڑیوں کو سخت سیکیورٹی میں نیشنل کرکٹ اکیڈمی سے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لایا گیا، جہاں سے کھلاڑی غیرملکی ایئر لائن کی پرواز ای کے سیکس ٹو فائیو کے ذریعے دبئی کیلئے روانہ ہوئے۔
cricket
دبئی روانہ ہونیوالے کھلاڑیوں میں فخر زمان،احمد شہزاد، محمد حفیظ،عماد وسیم،شاداب خان،فہیم اشرف، رومان رئیس،جیند خان اور امام الحق شامل ہیں۔
کپتان سرفراز احمد سمیت دیگر پانچ کھلاڑی پہلے ہی دبئی میں سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریز کھیلنے کیلئے موجود ہیں جبکہ شعیب ملک بھی دبئی سے ہی ون ڈے اسکواڈ کو جوائن کریں گے۔
قومی ٹیم میں زیادہ تر وہی کھلاڑی شامل ہیں جنہوں نے جون میں انگلینڈ میں ہونیوالی چیمپئنز ٹرافی کا فائنل بھارت کو ہراکر اپنے نام کیا تھا، قومی ون ڈے ٹیم میں بائیں ہاتھ سے بلے بازی کرنیوالے اکیس سالہ امام الحق کو بھی شامل کیا گیا جو چیف سلیکٹر انضمام الحق کے بھتیجے ہیں، قومی کرکٹ ٹیم سری لنکا کے خلاف پانچ ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی میچز کھیلے گی۔

[/urdu]

You may also like...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.