روسی بزنس مین نے بیٹی کی شادی پر 1ارب لٹادئیے

Russian Girl Marriage[urdu]یوں تو ہر انسان کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ وہ اپنے بچوں کی شادی کو یادگار بنانے کیلئے کوئی کسر نہ چھوڑے لیکن کچھ لوگ تو اس موقع پر ہر خزانے کا منہ ہی کھول دیتے ہیں۔

ایسا ہی کچھ دیکھنے کو ملاامریکی شہر لاس اینجلس میں جہاں روسی بزنس مین نے اپنی 22 سالہ بیٹی کی شادی میں، صرف چند گھنٹوں میں ہی ایک ارب روپے سے زائد لٹا دیئے ۔

ایلڈر اوسمانووا نامی روسی بزنس ٹائیکون کی بیٹی کی شادی کی تقریب لاس اینجلس کے ڈولبی تھیٹر میں منعقد کی گئی اور اس موقع پر تھیٹر کو رنگ برنگے مہنگے ترین پھولوں سے سجایا گیا، جن کی مجموعی مالیت 5لاکھ امریکی ڈالر تھی۔

تقریب میں معروف امریکی سنگر لیڈی گاگا نے بھی پرفارم کیا جبکہ تقریب میں دیگر امریکی و روسی اسٹارز بھی شریک تھے۔

رپورٹس کے مطابق اس شادی پر مجموعی طور پر ایک ارب سے زائد خرچ ہوئے، جس میں مہنگا عروسی لباس،کئی فٹ لمبا کیک،آرکیسٹرا پرفارمنس بھی شامل تھی۔[/urdu]

You may also like...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.