دبئی ٹیسٹ میں فتح کے لیے پاکستان کا ہدف 317 رنز

[urdu]

سری لنکا کے خلاف دبئی میں کھیلے جانے والے دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ میں 317 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی دوسری اننگز جاری ہے۔
پاکستان کی جانب سے سمیع اسلم اور شان مسعود نے اننگز شروع کی ہے۔
اس سے قبل کھیل کے چوتھے دن سری لنکن ٹیم پہلے ہی سشین میں اپنی دوسری اننگز میں 96 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔
پیر کو سری لنکا کی دوسری اننگز پانچ وکٹوں کے نقصان پر 34 رنز سے دوبارہ شروع ہوئی تو ڈکویلا اور مینڈس نے ٹیم کا سکور بغیر کسی مزید نقصان کے 59 تک پہنچا دیا۔
تاہم اس موقع پر وہاب ریاض نے ڈکویلا کو وکٹوں کے پیچھے کیچ کروا کر پاکستان کو چھٹی کامیابی دلوا دی۔ یہ اس اننگز میں وہاب کی چوتھی وکٹ تھی۔
Pak vs Sl 2nd test match 2nd inning
مجموعی سکور میں ایک رن کے اضافے کے بعد پریرا بغیر کوئی رن بنائے یاسر شاہ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔
آٹھویں وکٹ کے لیے ہیرتھ اور مینڈس نے مزید 25 رنز بنائے اور اس شراکت کا خاتمہ حارث سہیل نے ہیرتھ کو آؤٹ کر کے کیا۔
96 کے مجموعی سکور پر حارث نے ہی پہلے مینڈس اور پھر فرنینڈو کو آؤٹ کر کے سری لنکن اننگز کا خاتمہ کر دیا۔
پاکستان کے لیے وہاب ریاض چار وکٹوں کے ساتھ سب سے کامیاب بولر رہے۔ حارث سہیل نے ایک رن دے کر تین وکٹیں لیں جبکہ یاسر شاہ نے دو اور محمد عباس نے ایک وکٹ لی۔
حارث سہیل کسی بھی ٹیسٹ میچ میں صرف ایک اوور کروا کر تین وکٹیں لینے والے پہلے بولر ہیں۔
خیال رہے کہ سری لنکا نے اس میچ میں ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا تھا اور پہلی اننگز میں 482 رنز بنائے تھے۔ اس اننگز کی خاص بات اوپنر کرونا رتنے کے شاندار 196 رنز تھے۔
اس کے جواب میں پاکستان کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 262 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی تاہم فالو آن کے باوجود سری لنکا نے پاکستان کو دوبارہ بیٹنگ کروانے کے بجائے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
سری لنکا کو اس ٹیسٹ سیریز میں ایک صفر کی ناقابلِ شکست برتری حاصل ہے اور پاکستانی ٹیم متحدہ عرب امارات میں پہلی مرتبہ کسی ٹیسٹ سیریز میں شکست کے خدشے سے دوچار ہے۔

[/urdu]

You may also like...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.