"> حفیظ شیخ نے مشیر خزانہ کا عہدہ سنبھالنے کے لیے شرائط رکھ دیں | HamaraPedia.com

حفیظ شیخ نے مشیر خزانہ کا عہدہ سنبھالنے کے لیے شرائط رکھ دیں

حفیظ شیخ نے مشیر خزانہ کا عہدہ سنبھالنے کے لیے شرائط رکھ دیں

اسلام آباد: ماہر معاشیات حفیظ شیخ نے مشیر خزانہ کا عہدہ سنبھالنے کے لیے شرائط رکھ دیں۔

ذرائع کے مطابق حفیظ شیخ نے عہدہ سنبھالنے کے لیے کچھ شرائط رکھی ہیں جس میں انہوں نے معاشی پالیسیاں مرتب کرنے کے لیے مکمل اختیارات مانگے ہیں۔

ذرائع کے مطابق حفیظ شیخ کا کہناہےکہ وہ معاشی پالیسی مرتب کرنے کے لیے کسی قسم کا دباؤ قبول نہیں کریں گے اور انہیں پالیسیاں مرتب کرنے میں فری ہینڈ دیا جائے۔

ذرائع نے بتایا کہ حفیظ شیخ کی شرائط کے باعث ان کا بطور مشیر خزانہ تقرری کا نوٹی فکیشن جاری ہونے میں مزید وقت لگ سکتا ہے۔

You may also like...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.