حریت کانفرنس کا بھارتی مذاکرات کار سے ملاقات سے انکار

سرینگر (6 نومبر 2017) حریت کانفرنس نے بھارتی مذاکرات کار سے ملاقات سے انکار کردیا۔ کٹھ پتلی حکومت کی جانب سے سید علی گیلانی پر دبائو ڈالا جا رہا ہے۔

حریت کانفرنس کا بھارتی مذاکرات کار سے ملاقات سے انکار

آل پارٹیز حریت کانفرنس کی جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق بھارتی حکومت کی طرف سے تعینات مذاکرات کار دنیشور شرما سے حریت کانفرنس نے ملاقات سے انکار کردیا۔حریت کانفرنس کے مطابق کٹھ پتلی حکومت کی جانب سے سید علی گیلانی سے گذشتہ رات مذاکرات کار سے ملاقات کے لئے دباؤ ڈالا گیا۔

حریت کانفرنس کا کہنا ہے کہ بھارت امن پسند کشمیریوں پر تشدد کرتا ہے اور پھر مذاکرات کا شوشہ کھڑا کرتا ہے۔ حریت کانفرنس مذاکرات کا حصہ نہیں بنے گی۔ حریت کانفرنس نے واضح الفاط میں بھارت کو پیغام دیا کہ جبری مذاکرات کاری کا کوئی اخلاقی یا سیاسی جواز نہیں ہوسکتا ہے۔

 

You may also like...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.