جسٹس (ر) تصدق حسین جیلانی کو انصاف کے اعلیٰ ایوارڈ سے نواز دیا گیا

جسٹس (ر) تصدق حسین جیلانی کو انصاف کے اعلیٰ ایوارڈ سے نواز دیا گیا

ہیگ: انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ فار جسٹس ایکسیلینس کی جانب سے پاکستان کے سابق چیف جسٹس، جسٹس ریٹائرڈ تصدیق حسین جیلانی کو انصاف کے اعلیٰ ایوارڈ سے نوازا گیا ۔

جسٹس (ر) تصدق حسین جیلانی کو یہ ایوارڈ مذہبی آزادی اور اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ پر دیا گیا ہے۔

جسٹس ریٹائرڈ جیلانی یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی ہیں، انہوں نے پشاور گرجا گھر پر حملے کا از خود نوٹس لیا تھا۔

عالمی عدالت انصاف کے صدر نے جسٹس (ر) تصدق حسین جیلانی کو ایوارڈ ملنے پر بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے الفاظ دہرائے اور کہا کہ آپ کسی بھی مذہب سے تعلق رکھتے ہیں، ریاست کے سامنے برابر کے شہری ہیں۔ 

You may also like...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.