"> بھارتی جیل میں قید ایک اور پاکستانی جاں بحق، موت کی وجہ سامنے نہ آسکی | HamaraPedia.com

بھارتی جیل میں قید ایک اور پاکستانی جاں بحق، موت کی وجہ سامنے نہ آسکی

بھارتی جیل میں قید ایک اور پاکستانی جاں بحق، موت کی وجہ سامنے نہ آسکی

نئی دہلی: بھارتی جیل میں قید ایک اور پاکستانی ماہی گیر جاں بحق ہوگیا تاہم اس کی موت کی وجہ سامنے نہ آسکی۔

کراچی کے رہائشی محمد سہیل کو بھارتی فورسز نے 2016 میں سمندری حدود کی خلاف ورزی کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔

جیل میں قید محمد سہیل آج دم توڑ گیا تاہم اس کی موت کی وجہ اب تک سامنے نہ آسکی۔

اس سے قبل 20 فروری کو بھارتی صوبے راجستھان میں جے پور کی سینٹرل جیل میں قید شاکر اللہ نامی پاکستانی قیدی کو جیل میں پتھر مار کر قتل کردیا گیا تھا۔

You may also like...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.