بلاول اپنے باپ کیلئے اپنی سیاسی چتا جلا رہے ہیں: شیخ رشید

بلاول اپنے باپ کیلئے اپنی سیاسی چتا جلا رہے ہیں: شیخ رشیدوشہرہ: وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ بلاول اپنے باپ کیلئے اپنی سیاسی چتا جلا رہے ہیں ،آج جن کو ٹرین دی ہے وہ اپنے گریبان میں جھانکیں،ہمیں ٹرین مارچ نہیں کرنے دیا گیا تھا۔

نوشہرہ میں درگئی سفاری ٹرین کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ گزشتہ حکومت نے ریلوے پر کوئی توجہ نہیں دی، ٹورازم کی ٹرین بحال کرنے جا رہے ہیں، درگئی کا ٹریک ہمارے حوالے ہو گیا تو وہاں تک ٹرین چلائیں گے، کراچی سے پشاور تک17 سو کلومیٹر نیا ٹریک ڈالنے جا رہے ہیں، ایم ایل ون کے دستخط کے بعد ریلوے ٹریک کا جال بچھا دیں گے،درگئی کیلئے 25 سال بعد ٹرین سروس بحال کی جا رہی ہے ،خواہش ہے ہر اس جگہ ٹریک بنائیں جہاں انگریز نے ٹریک بنایا، پورے ملک میں ٹرینوں کاجال بچھائیں گے ،آلودگی کے باعث آئل ٹرینوں کو ختم کیا جائے گا،عمران خان کی قیادت میں ریلوے میں انقلاب لائیں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہبلاول کرپشن کیخلاف باہرنکلتاتووہ قومی ہیروہوتا،بلاول اپنے باپ کیلئے اپنی سیاسی چتاجلا رہے ہیں ، آج جن کوٹرین دی ہے وہ اپنے گریبان میں جھانکیں،ہمیں ٹرین مارچ نہیں کرنے دیا گیا تھالیکن آج بلاول بھٹونے ٹرین مانگی،ہم نے فری ٹریک دےدیاہے،بلاول صاحب ہم سندھ سمیت پورے ملک میں ٹرین چلائیں گے،سندھ میں انگریز کے بنائے ہوئے ٹریکس بحال کریں گے ۔ 

You may also like...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.