بالنگ درستگی: پی سی بی کا محمد حفیظ کےلیے استاد فراہم نہ کرنے کافیصلہ

لاہور(20نومبر،2017)پاکستان کرکٹ بورڈ نے محمد حفیظ کو ایکشن میں بہتری کیلئے این سی اے میں ہی کام کرنے کی ہدایت کر دی ہے جبکہ بورڈ نے محمد حفیظ کیلئے استاد کا انتظام نہ کرنے کا فیصلہ کیاہے۔

ذرائع پی سی بی کے مطابق بورڈ نے آل راؤنڈر کو بولنگ ایکشن بہتری کیلئے غیرقانونی بولنگ ایکشن کمیٹی این سی اے سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

بالنگ درستگی, پی سی بی کا محمد حفیظ کےلیے استاد فراہم نہ کرنے کافیصلہ

ذرائع نے یہ بھی بتایا ہےکہ محمد حفیظ کے بولنگ ایکشن میں بازو کا خم 20 سے 22 ڈگری تک رہا ہے۔جبکہ 37 سالہ کو ضرورت ہوئی تو پی سی بی بائیو مکینک لیب میں آن آفیشل ٹیسٹ کرواسکتے ہیں ۔

پی سی بی کے مطابق آفیشل بولنگ ایکشن ٹیسٹ کا فیصلہ محمد حفیظ کو خود کرنا ہے۔

You may also like...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.