"> ایچ آئی وی: کیا یہ وائرس صوبہ پنجاب میں بھی پھیل رہا ہے؟ | HamaraPedia.com

ایچ آئی وی: کیا یہ وائرس صوبہ پنجاب میں بھی پھیل رہا ہے؟

پاکستان حال ہی میں ایچ آئی وی کی وجہ سے عالمی خبروں میں رہا۔ یہ خطرناک وائرس ملک کے جنوبی صوبے سندھ میں پھوٹا جہاں تاحال آٹھ سو سے زائد افراد میں اس کی موجودگی کی تصدیق کی جا چکی ہے۔

ضلع لاڑکانہ کے علاقے رتوڈیرو میں دریافت ہونے والے ایچ آئی وی کے متاثرین میں 90 فیصد سے زائد بچے شامل ہیں۔ یہی غیر معمولی رجحان پاکستان کے ساتھ دنیا کے لیے بھی تشویش کا سبب بنا۔

عالمی ادارہ صحت اور مقامی شعبۂ صحت کے حکام تحقیقات کے بعد اس بات پر متفق ہیں کہ وائرس کے اس حالیہ پھیلاؤ کی وجہ متاثرہ سرنجوں کا استعمال اور وبائی امراض سے بچاؤ کے اقدامات کی عدم موجودگی تھی۔

تاہم تفصیلی تحقیقات اب بھی جاری ہیں۔

اسی دوران ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کے حوالے سے تشویش نے پاکستان کے گنجان آباد صوبے پنجاب کا رُخ کیا۔ کیا ایچ آئی وی وائرس پنجاب میں بھی تیزی سے پھیل رہا ہے؟ مقامی ذرائع ابلاغ میں آنے والی حالیہ خبروں سے یہی تاثر ملتا ہے۔

You may also like...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.