ایم کیو ایم پاکستان کا یوم شہدا جانے کا پروگرام محدود

کراچی: (11 نومبر 2017) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے عائشہ منزل سے یادگار شہدا تک مارچ منسوخ کردیا ہے، جس کے بعد اب صرف ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما یادگار شہدا پر حاضری دیں گے۔

ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے عزیز آباد میں یاد گارشہدا پر حاضری کا پروگرام ناگزیر وجوہات کی بنا پرمحدود کردیا گیا ہے۔ نئے پلان کے مطابق ایم کیو ایم کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار آج اراکین رابطہ کمیٹی کےہمراہ دو پہر12 بجے یاد گار شہدا پرحاضری دیں گے اور بعد میں شہدا قبرستان میں شہدا کی قبروں پر فاتحہ خوانی کریں گے۔

ایم کیو ایم پاکستان کا یوم شہدا جانے کا پروگرام محدود

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے عائشہ منزل سے یاد گار شہدا تک مارچ کے لیے ضعلی انتظامیہ سے باقاعدہ اجازت نہیں لی گئی اور مارچ محدود کرنے کا فیصلہ بھی اسی تناظر میں ہو سکتا ہے کیوں کہ ریلی یا مارچ کے لیے پہلے ضلعی انتظامیہ سے پیشگی اجازت درکار ہوتی ہے۔

یادگارِشہداء پرحاضری کے سلسلے میں پولیس نے سیکیورٹی انتظامات بڑھادیئے ہیں۔ ضلعی وسطی پولیس نے یادگارِشہدا کی جانب آنے والے راستوں کو کنٹینر لگاکر سیل کردیا ہے۔ یادگار شہداء اور قبرستان میں حاضری کے موقع پر کشیدگی کے باعث سخت سیکیورٹی انتظامات کئے گئے ہیں جب کہ رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔

You may also like...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.